15 سال تک غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہ وصول کرنے والاکون؟جانیے

Apr 23, 2021 | 21:15:PM
 15 سال تک غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہ وصول کرنے والاکون؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بکرے کی ما ں کب تک خیر منائے گی، 15 سال تک غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہ وصول کرنے والاشخص آخرکار قانون کی گرفت میں آگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہری سلواٹور شوماکے پر دھوکا دہی، رشوت، اختیارات کے بے جا استعمال جیسے دیگر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ ایک ہسپتال میں ملازم تھا مگر اس نے 2005سے ہسپتال کی شکل تک بھی نہیں دیکھی تھی۔ اس دوران اس نے ہرماہ تنخواہ وصول کی جس کا تخمینہ پاکستانی روپوں میں نو کروڑ روپے بنتا ہے یعنی ساڑھے 6 لاکھ امریکی ڈالر۔
 عدم موجودگی میں اس نے نصف تنخواہ اپنے سپروائزر کو دی تاکہ وہ خاموشی سے اس کی حاضری لگاتا رہے۔ مالی معاملات کی تحقیق کرنے والے اطالوی پولیس افسران نے ہسپتال سے اس کی شفٹ، حاضری کی تفصیلات اور دیگر افراد سے بیانات بھی لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا خوف۔۔بڑی با لی وڈ شخصیات بھارت چھوڑنے لگیں