صحافی کو فیس بک پر توہین اسلام پر 3 سال قید کی سزا کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایک نام نہاد اسکالر کو فیس بک پر توہین اسلام پر مبنی پوسٹیں کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الجزائر کی ایک عدالت نے ڈاکٹر سعید جبل خیر صحافی اور اسکالر کو فیس بک پر اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے اور برا بھلا کہنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ۔
53 سالہ سعید جبل خیر اسلام پر دو کتابیں لکھ چکے ہیں،انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹوں میں عید الاضحیٰ پر قربانی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور لڑکیوں کی نوعمری میں شادی پر گفتگو کی تھی۔فیس بک کی اس پوسٹ کے خلاف 7 وکلا اور ان کے ایک ساتھی استاد نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین پولیس کی نماز تراویح کے بعد کورونا کے خاتمے کی دعا کی اپیل ۔۔ویڈیووا ئرل