کورونا منہ زور ۔۔۔قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طورپر معطل کر دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاﺅ کے باعث قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 26 سے 30 اپریل تک بند کرنے کافیصلہ کیاگیاہے، ملازمین کو 26 سے 30 اپریل تک گھر سے کام کو الیکٹرانک ذرائع سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلایا جاسکتا ہے ،ملازمین کو سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی ،3 مئی سے مختلف شعبہ جات کے انچارج محدود سٹاف کو ضرورت پر آفس بلائیں گے ۔
دوسری جانب سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ،عملے کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے کورونا ایس او پیزمیں30 اپریل تک توسیع