(24 نیوز) صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات، پرائیوٹ سکولز مالکان بھی موجود تھے،سکولز مالکان نے فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث چھوٹے تعلیمی ادارے بند ہونے کے حوالے سے مراد راس کو آگاہ کیا اور حکومت سے کم فیس پرائیوٹ سکولز کو امدادی پیکج دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید نے صوبائی وزیر برائے سکولز مراد راس سے ملاقات کی۔ملاقات میں کم فیس لینے والے پرائیوٹ سکولز کے مالکان بھی موجود تھے۔ سکولز مالکان کا کہنا تھا کہ کم فیس پرائیوٹ سکولز بند ہونے کے دہانے پر ہیں، حکومت کم فیس پرائیوٹ سکولز کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے۔
محمود الرشید نے کہا کہ کم فیس نجی سکولز کھول کرانھیں بند ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس نے سکولز مالکان کے مسائل سن کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی چھوٹے سکول بھی کھول دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صحافی کو فیس بک پر توہین اسلام پر 3 سال قید کی سزا کا حکم
پرائیویٹ سکولز مالکان کاحکومت سے بڑامطالبہ
Apr 23, 2021 | 22:48:PM