زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر شعیب ملک بھی میدان میں آگئے، انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست پر سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیم انتظامیہ کو نشانے پر رکھ لیا، شعیب ملک نے بابر اعظم سے میچ میں سٹروکس کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔
سابق کپتان نے ٹویٹر پیغام میں وائٹ بال کرکٹ کیلئے کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ، شعیب ملک نے کہاکہ قومی ٹیم کو وائٹ بال کرکٹ کیلئے ایسا کوچ چاہئے جسے گیم کا علم ہو۔
سابق کپتان کا مزید کہناتھا کہ ٹیم کے فیصلہ سازوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے،پسند و ناپسند کی بنیاد پر ٹیم کی سلیکشن کی جارہی ہے جو بہت غلط ہے، ان کاکہناتھا کہ ٹیم کو ایسے کوچ کی ضرورت ہے جو کپتان کو اعتماد دے،جب کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دیتے تو یہ سب ہونا لازمی ہے۔
...when your management relies on likes & dislikes especially when your cricket is just in surviving mode, then what else do expect as a nation?
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) April 23, 2021
On top of that when you don't let your captain take decisions this is bound to happen... #Cricket #Pakistan