(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے شدت اختیار کرنے پر سعودی عرب نے پاکستان، بھارت سمیت دیگر ملکوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی پاکستان جانے سے عارضی طور پر روک دیا،سعودی شہری اور اقامہ ہولڈرز 72 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب جاسکتے ہیں ،72 گھنٹوں بعد سعودی عرب کے کسی بھی ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے بھارت ،سری لنکا، انڈونیشیا اورفلپائن پر بھی پابندیاں عائد کردیں ،ان ممالک سے کسی بھی فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈااوراومان بھی پاکستانی مسافروں کے داخلے پرپابندیاں عائد کرچکے ہیں ۔
کورونا کی صورتحال تشویشناک، سعودی عرب نے پاکستان پربڑی پابندی عائد کردی
Apr 23, 2021 | 23:35:PM