(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناہے کہ چین نے کورونا کو احتیاطی تدابیر اختیارکرکے کنٹرول کیا،چین نے ویکسی نیشن کےساتھ پابندی بھی لگائی تھیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا کی موجودہ صورتحال پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے ،اللہ نہ کرے کورونا کی بھارت جیسی صورتحال ملک میں آئے ،بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے،ہمیں بھارت جیسی صورتحال سے بچنا ہے ،کورونا پھیلاﺅ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے،احتیاطی تدابیر عوام کی صوابدیدپر نہیں چھوڑی جا سکتی ۔
معاون خصوصی نے کہاکہ ضرورت پڑی تو لاک ڈاﺅن کی طرف بھی جاسکتے ہیں ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے حکمت عملی طے کررہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنا بہت ضروری ہے ،ویکسی نیشن کی منصوبہ بندی صحیح طریفے سے جاری ہے ،مریضوں کی تعداد بڑھتی رہے تو جتنی بھی سہولتیں ہو کم پڑ جائیں گی ،ہمیں کوشش کرکے مرض پر قابوپانا ہے ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ چین نے کورونا کو احتیاطی تدابیر اختیارکرکے کنٹرول کیا،بھارت پوری آبادی کی ویکسی نیشن کرکے وبا پر قابو نہیں پا سکتا ،انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسین فوری طور پر اثرانداز نہیں ہوتی ،چین نے ویکسین نیشن کےساتھ پابندی بھی لگائی تھیں ۔
معاون خصوصی نے کہاکہ بھارت میں بھی پرائیویٹ سیکٹر ویکسین نہیں حاصل کر سکے ،دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی سپلائی ڈیمانڈکے مطابق نہیں ہے ،ان کاکہناتھا کہ سکولز کایونیورسٹی سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے ،زیادہ تریونیورسٹیز آن لائن اپناکا م کرسکتی ہیں ،5 کروڑ بچے سکولز جاتے ہیں پانچ گھنٹے وہاں بیٹھتے ہیں ۔
چین نے عالمی وبا کورونا وائرس پر کیسے قابو پایا؟ ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان
Apr 23, 2021 | 23:45:PM