(24 نیوز)نئی دہلی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نظام صحت بری طرح ٹھپ اور عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شہر کے متعدد ہسپتالوں نے آکسیجن فراہم کرنے کی اپیل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے دوران تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ، وائرس کی نئی طرز کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے کمبھ میلے سمیت بڑے عوامی اجتماعات کی اجازت دینے کو قرار دیا گیا ہے۔اور کئی مریض لا وارث حالت میں سڑکوں پر رل گئے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 30 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2000 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 13 مریض جاں بحق ہو گئے۔ایک مقامی عہدیدار نے میڈیا بتایا کہ ہسپتالوں میں آگ لگنے کا واقعہ ممبئی کے مضافات میں پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔ہندوستان کا نظام صحت طویل عرصے سے ناقص فنڈنگ کا شکار ہے اور کووڈ-19 کی نئی طرز پھیلنے سے آکسیجن، ادویات اور ہسپتال کے بستروں کی شدید قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال آکسیجن کی فراہمی کے لیے درد مندانہ اپیل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔رواں ہفتے کے اوائل میں ریاست مہاراشٹر کے ایک ہسپتال میں وینٹیلیٹر کو آکسیجن کی فراہمی کا نظام خراب ہونے سے کووڈ-19 کے 22 مریضوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں طلبا کے نصاب میں رامائن، مہابھارت شامل