خودکشی کرنا چاہتی تھی ۔۔۔ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنا چاہتی تھی مگررمضان المبارک کی وجہ سے مجھ میں دوبارہ زندگی جینے کی امید نظر آئی۔
تفصیلات کے مطابق انتہائی قلیل عرصے میں شہرت پانے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔گزشتہ دنوں جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق کچھ انکشافات کئے تھے۔
جنت مرزا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں رواں ہفتے اتنے سارے جذبات سے گزری ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے ماہِ رمضان کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مبارک مہینے کی وجہ سے مجھے دوبارہ زندگی جینے کی امید نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ ’زندگی مختصر ہے اور اسے کسی کےلئے برباد نہیں کرنا چاہیے، سب پہلے اپنی حوصلہ افزائی کریں اور اگر ضرورت پڑے تو اپنی خاطر خود غرض بھی بن جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں طلبا کے نصاب میں رامائن، مہابھارت شامل