کوشش ہے دو دھڑوں میں تقسیم نہ ہوں، چودھری حسین الٰہی کا ق لیگ میں اختلافات کا اعتراف

Apr 23, 2022 | 01:00:AM

(24 نیوز)امیدوار اپوزیشن لیڈر چودھری حسین الٰہی نے ق لیگ میں اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ کوشش ہے کہ دو دھڑوں میں تقسیم نہ ہوں۔
گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری حسین الٰہی نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی اور پارلیمانی لیڈر مونس الٰہی کی مشاورت سے لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا گیاہے،حکومت نے منحرف اراکین سے اپوزیشن لیڈر چننے کا پلان بنا رکھا ہے،حکومت ربڑ سٹمپ اپوزیشن چاہتی ہے مگر وہ حقیقی اپوزیشن نہیں۔
چودھری حسین الٰہی نے کہاکہ پی ٹی آئی ٹکٹ کے منحرف اراکین اب اپوزیشن بینچ پر بیٹھا چاہتے ہیں،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امپورٹڈ حکومت اور امپورٹڈ اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے،ان کا کہناتھا کہ ق لیگ میں سے پ نکلنے کی کوئی حقیقت نہیں، ق لیگ میں اختلافات ضرور ہیں لیکن کوشش ہے کہ دو دھڑوں میں تقسیم نہ ہوں۔
چودھری حسین الٰہی نے کہاکہ ق لیگ کے دو ایم این ایز حکومت کے ساتھ اور تین اپوزیشن میں بیٹھے ہیں جسکی وجہ سے حالات نازک ہیں،ان کا کہناتھا کہ مونس الٰہی ، پرویز الٰہی اور ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
امیدوار اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر بن کر فلور کراسنگ کے قانون کیلئے کردار ادا کروں گا،8 سے 10 جماعتوں کیساتھ مل کر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کو پھر ناکامی، اتحادی جماعت کی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت

مزیدخبریں