گورنر پنجاب کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال داخل

Apr 23, 2022 | 12:22:PM

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کو سروسز اسپتال لایا گیا اور انکے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے معاملے پر گورنرپنجاب اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کہ کوئی مجھ پر غیرآئینی کام کیلئے دباو¿ ڈالے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں ہے، اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ حل ہوگیا،ایوان صدر سے بڑا حکمنامہ جاری

مزیدخبریں