ڈالر کی قیمت میں کمی۔ روپیہ تگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستاہوکر 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوگیا۔
ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان رہا ۔ انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستاہوکر 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستاہو گیا۔
انٹربینک میں چھ روز میں ڈالر5روپے14پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی حکومت کی امید سے زیادہ معاشی صورتحال خراب ہے جس سے روپیہ دباو کا شکار ہے ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے پر پہلے سیشن تک دباو رہا ۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 73 پیسے مہنگا ہوکر 187 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدرمیں ریکوری دیکھی گئی ۔اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا جبکہ ڈالر 186 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق چھ روز میں امریکی ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ روپے پر بہت زیادہ پریشر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مبینہ دھمکی آمیز خط ۔شہباز گل نے بڑا انکشاف کردیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 202 روپے اور برطانوی پاونڈ 245 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 50 روپے 80 پیسے اور سعود یریا ل10 پیسے کمی سے 49 روپے 70 پیسے میں ملنے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایگزٹ کنٹرول لسٹ ختم پر پی پی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا