(ویب ڈیسک)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 82 رہی۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 82 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 751 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 998 ہوچکی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 80 لاکھ 28 ہزار 845 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.41 فیصد رہی، 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 185 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسی نیشن کی صورتحال
ملک میں اب تک 13 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 674 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار 201 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: درختوں کے بارے میں حیران کن حقائق