(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیو ں سے متعلق اعلان کردیا ،الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرلی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں آئین و قانون کے مطابق مکمل ہو جائیں گی، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے قائم حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے نقشے اور دیگر ڈیٹا متعلقہ اداروں سے حاصل کر لیا گیا، کمیٹیاں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لیں گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی کو کر دی جائے گی۔
عام انتخابات کی تیاریاں ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق اعلان کردیا
Apr 23, 2022 | 13:41:PM