(ویب ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں امریکی ایف بی آئی ٹیم نے مقتولہ کے ذاتی موبائل فون عدالت میں جمع کرائے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں امریکی ایف بی آئی ٹیم نے مقتولہ کے ذاتی موبائل فون عدالت میں جمع کرا دیے ۔ وجیہہ سواتی کے موبائل فونز اور ڈی این اے ٹیسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
وجیہہ سواتی کے ذاتی فون امریکہ اور جینیا میں قائم لبیارٹری سے فرانزک کرائے گئےتھے ، پولیس اور ایف آئی اے وجیہہ سواتی کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے ۔یاد رہے وجیہہ سواتی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی امریکہ میں دوبارہ کرایا گیا ۔
خیال رہے کہ وجیہہ سواتی کو ان کے شوہر رضوان نے تھانہ مورگاہ کی حدود میں قتل کیا تھا ، کیس میں چار ملزم قید میں جبکہ ایک ضمانت پر ہے ،وجیہہ سواتی قتل کیس کی آئندہ سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اندھادھند فائرنگ، تین زخمی