(24 نیوز)ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیراعظم شہباز شریف کوتنقید برداشت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
چودھری شجاعت حسین اگریہ حکومت تین ماہ بھی کام کرلے تو عوام ان کے ساتھ ہونگے۔حکومت کام نہ کر سکی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چودھری سالک اور طارق بشیر چیمہ کو کہا ہے کہ وہ کابینہ میں مثبت کردار ادا کریں۔