(ویب ڈیسک)حمزہ شہبازکے وزیر اعلیٰ بننے سے قبل پنجا ب حکومت کا بڑا ایکشن ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد وہ عدالت میں حکومت پنجاب کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا جس میں احمد اویس کو حکم دیا گیا کہ وہ آئندہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیسوں میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے حوالے سے فیصلہ نئی حکومت کرے گی کہ وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے یا حکومت نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرے گی۔
پنجاب حکومت سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس پیش ہوتے ہیں جب کہ نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق کیس میں بھی ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہبازکی حلف برداری ایک بار پھر التو کا شکار