مہنگائی میں کمی کا رحجان۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی کا رحجان برقرار،مہنگائی میں 1.28 فی صد کمی ریکارڈ ، مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہو کر 15.42 فی صد پر آگئی، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ میں قیمتوں میں اضافہ ،10 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کےدوران انڈے 2 روپے 21 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ،مٹن 5 روپے 40 پیسے بیف 2روپے 51 پیسے اور زندہ مرغی 4 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، دال مسور 2 روپے 9 پیسے ،دال ماش 2 روپے 4 پیسے ، پیاز 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ ،دہی ،نمک ،چائے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کا وزیراعظم شہبازشریف کواہم مشورہ
حالیہ ہفتے 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ٹماٹر 45 روپے 6 پیسے فی کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 95 روپے 39 پیسے سستا ہوا ،آلو 80 پیسے ،لہسن 2 روپے 42 پیسے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے کی کمی آئی، حالیہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت میں 71 پیسے فی کلو کی کمی آئی، ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری