ایڈوکیٹ جنرل پنجاب حکومت کیخلاف ڈٹ گئے

Apr 23, 2022 | 15:54:PM

(ویب ڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پنجاب حکومت کیخلاف ڈٹ گئے ۔برطرفی کا حکم ماننے سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈو کیٹ جنرل نے کہا کہ جب تک گورنر عہدے سے نہیں ہٹاتے ایڈووکیٹ جنرل کو کوئی کام سے نہیں روک سکتاانہو ںنے کہا کہ میں نے اعلان کر رکھا ہے کہ جیسے ہی دوسری حکومت آئے گی استعفیٰ دے دوں گا۔
واضح رہے کہ حمزہ شہبازکے وزیر اعلیٰ بننے سے قبل پنجا ب حکومت کا بڑا ایکشن ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد وہ عدالت میں حکومت پنجاب کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا جس میں احمد اویس کو حکم دیا گیا کہ وہ آئندہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیسوں میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے حوالے سے فیصلہ نئی حکومت کرے گی کہ وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے یا حکومت نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرے گی۔

مزیدخبریں