(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اغوا اور زیادتی کیس میں سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے اغوا اور زیادتی کیس میں سزا پانے والے ملزم عبدالرحمان کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا ،فیصلے میں مزید کہا گیاکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی بالغ ہے جبکہ بہن کے مطابق ریحانہ نے مرضی سے پسند کی شادی کی ،لڑکی نے بعد میں گھر والوں کے دباؤ میں آکر خلع لیکر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا،عدالت نے کہاکہ لڑکی بالغ ہو جائے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے،عدالت زیادتی اور اغوا کے کیس میں سزا پانے والے عبد الرحمان کوبری کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ پاکپتن میں زیادتی اور اغوا کا مقدمہ درج تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ غیر ملکی مراسلے کی اوپن سماعت کرے، عمران خان کا مطالبہ