(24 نیوز)ملتان کے حلقہ این اے 157 سے منتخب ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے،مخدوم زادہ زین حسین قریشی کو تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی تقرری کا گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جنوبی پنجاب کی سیاسی و سماجی شخصیات نے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کو تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ غیر ملکی مراسلے کی اوپن سماعت کرے، عمران خان کا مطالبہ