(24 نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا توشہ خانہ کے تحائف سے بنی گالا سڑک بنانے کا دعویٰ،سابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عمران خان کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا۔
اپنے بیان میں سابق میئر نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے عمران خان نے خود درخواست کی تھی کہ سڑک بنادی جائے۔ شیخ انصر عزیز نے کہاکہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والی سڑک سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بنا کر دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایک سڑک 2014 میں بن چکی تھی تو اسکے لئے پیسے اب کہاں خرچ کردئیے؟عمران خان نے بنی گالا میں اپنے گھر تک کی سڑک بنوائی تھی،جس کے تیس لاکھ انہوں ایم سی آئی کو دئیے تھے،ان تیس لاکھ روپے کی ادائیگی کا تمام ریکارڈ بمعہ پے آرڈر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زین حسین قریشی تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر