(24 نیوز)نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دوسری مرتبہ ملتوی کردی ہے۔ گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کے انتظامات مکمل کئے گئے ۔ پنجاب حکومت کا طیارہ بدستور اسلام آباد میں موجود ہے۔ پنجاب حکومت کا طیارہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کو اسلام آباد سے لینے کےلئے بجھوایا گیا ہے۔ اس سے قبل چاربجے تقریب حلف برداری کا وقت دیا گیا جو بعد میں تبدیل ہوا۔تاہم حلف برداری ہوگی کب سب بتانے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس انتظامیہ کےمطابق ایوان صدر کے تحریری حکمنامے کی منتظر ہیں۔ تاحال ایوان صدر سے کوئی بھی تحریری حکمنامہ موصول نہیں ہوا۔گورنر ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح زبانی حکم نامہ دیا گیا کہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زین حسین قریشی تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر