امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب کرکے چلائی جانے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں اسد مجید نے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور وہ ویریفائڈ ہے۔ دوسرے کسی بھی اکاؤنٹ سے ان سے منسوب کرکے جو بھی چیز چلائی جا رہی ہے وہ جعلی ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے اسد مجید سے منسوب بیانات چلائے جا رہے ہیں جن کی انہوں نے اب خود ہی وضاحت کردی ہے۔
Important for all to know that this is my only Twitter account - a verified one. Anything being tweeted from any other account in my name is fake.
— Asad M. Khan (@asadmk17) April 23, 2022
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی حلف برداری پھر ملتوی۔طیارہ اسلام آباد میں موجود۔سنجرانی کا سب کو انتظار