(24 نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال لایا گیا۔ گورنر پنجاب کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت پر سروسز ہسپتال لایا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ، گورنر پنجاب کو وی آئی پی بلاک میں داخل کیا گیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کو آج صبح سروسزہسپتال میں داخل کرایا گیا، سروسز ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔52 سالہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت سحری کے وقت خراب ہوئی تھی۔ایم ایس سروسزہسپتال عامر مفتی کاکہنا تھا کہ گورنر کی فیملی نے بتایا کہ وہ گیسٹرو کا شکار ہیں۔
گورنر پنجاب کو فوری علاج کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے، گورنر پنجاب کے طبی معائنے کے بعد ٹیسٹ لیب بھجوائے گئے ہیں۔ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں مزید علاج کیا جائے گا، گورنر کی فیملی نے بتایا ان کی رات سے طبیعت خراب تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت آگئی