اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا

Apr 23, 2022 | 21:32:PM

 (24 نیوز)بیرسٹر اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ میرے لیے خاندان کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں خیالات کا آزادی سے اظہار کرسکتا ہوں،اپنے خیالات کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے نام سے منسوب جعلی بیانات سوشل میڈیا پر چلائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زین حسین قریشی تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر

مزیدخبریں