(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے کل سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کی خدشات دور کرنے کیلئے نئی کمیٹی قائم کرنے پر مشاورت کی، سابق وزیر اعظم نے عید کے پہلے روز ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے خدشات کا جائزہ لیا۔