اہم فیصلے نہیں ہوئے تو ؟منظور وسان کی نئی پیش گوئیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیاست میں بدلتی صورتحال،پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مشیر زراعت سندھ منظور وسان کی جانب سے نئی پیش گوئیاں سامنے آ گئیں۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگوں کو جیل یا بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں،انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے،عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آ سکتا ہے۔
مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہو سکیں گے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر ! سابق سپیکر انتقال کر گئے