چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر سینئر صحافی منصور علی خان کا دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر اینکر پرسن و سینئر صحافی منصور علی خان نے دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے اہم پیغام شیئر کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں منصور علی خان نے کہا "بات اگر گھر کی عورتوں کی ریکارڈنگ تک آ گئی ہے تو سمجھ جائیں لڑائی اب مَردوں کی طرح نہیں لڑی جا رہی۔"
بات اگر گھر کی عورتوں کی ریکارڈنگ تک آ گئی ہے تو سمجھ جائیں لڑائی اب مَردوں کی طرح نہیں لڑی جا رہی۔
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) April 23, 2023
جس پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک اور صحافی اور پاکستان تحریک انصاف کی بیٹ کرنے والے چودھری ارشد نے منصور علی خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے انہی سے سوال کر ڈالا کہ پہلے مردوں کی طرح کب لڑی گئی ہے؟؟
پہلے مردوں کی طرح کب لڑی گئی ہے؟؟
— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) April 23, 2023
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس ’ ماہ جبین ‘ اور سینئر وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق کے درمیان ہونے والی ٹیلفونک گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ الیکشن نہیں تو پھر مارشل لاءلگے گا، یہ کسی صورت نہیں رہ سکتے “،مبینہ آڈیو میں رافعہ کہتی ہیں کہ اللہ باقیوں کو اندھا کر دے ، میں تو یہ کہہ رہی ہوں ، وہ تو اس ملک کے غدار ہیں، دیکھو وہ کر کیا رہے ہیں۔ ماہ جبین جواب دیتی ہیں کہ لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں یہ کرنے کا اختیار کیوں دیا گیا ،جان کر ایڈوانٹیج دے رہے ہیں، سوال کیا جارہاہے کہ سوموٹو کیوں دیا گیاہے ،عمر کو تو نہیں دیا، یہ تو پہلے کا ہوا ہواہے ، رافعہ کہتی ہیں کہ یہ تو ہر چیف جسٹس کا حق ہے ۔