ایران کے صدر سے آرمی چیف کی ملاقات، خطے کی خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں علاقائی امن، استحکام اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی،دونوں جانب سے خطے کی خوشحالی و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک ایران بارڈر دوستی اور امن کی سرحد ہے،پاک ایران سرحدپرباہمی رابطےمضبوط ترکرنےکی ضرورت ہے،آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردپاک ایران تعلقات کونقصان پہنچاناچاہتےہیں،دونوں ممالک میں بہترروابط سےدہشت گرداپنےعزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،جنرل عاصم منیر کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اورایران کی مسلح افواج میں تعاون سےعلاقائی امن مستحکم ہوگا،مسلح افواج میں تعاون سےنہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطےکوبھی فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی پاکستان میں کھڑے ہوکر اسرائیل کو للکار