وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Apr 23, 2024 | 00:43:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین  اور ایران کے وزیر برائے روڈ و شہری ترقی مہرداد بازرپاش کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کو پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگاری کی فراہمی کا مینڈنٹ دیا گیا ہے،مینڈیٹ میں پالیسیاں مرتب کرنا، دو طرفہ مفاہمت کی یاداشت کو  حتمی دینا بھی شامل ہے،ایران نے ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کیلئے ڈرافٹ ایم او یو پاکستان کے شیئر کردیا۔

ترجمان کا کہناتھا کہ ایم او یو کا مسودہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا گیا، مسودہ خارجہ، داخلہ تعلیم کی وزارتوں، اقتصادی امور اور خزانہ ڈویژن کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا،تمام فریقین نے ایم او یو مسودے کو حتمی شکل دے دی، مسودے کی وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: