ہم پر جھوٹے مقدمات اور جھوٹی شہادتیں ہیں، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم پر جھوٹے مقدمات اور جھوٹی شہادتیں ہیں, جو 2 دن جیل میں نہ رہ سکے ہمارے خلاف گواہی دے رہے ہیں۔
راولپنڈی میں شیخ رشید کی انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس وقت موقع پر موجود بھی نہیں تھا۔ یہ حکومت فیل ہو چکی ہے اور عوام پس رہی ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ ہم پر ایسے کیسز بنائے گئے ہیں کہ دنیا ان پر ہنسے گی۔ اُنہیں یہ کیسز واپس لینا ہوں گے ہم قانون کے دائرے میں لڑیں گے۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر لاہور پہنچ گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود استقبال کیا
اُن کا مزید کہنا ہے تھا لوگوں پر قیامت گزر رہی ہے ہزاروں جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔ ایک شخص پاکستانمیں ہی موجود نہیں تو اس پر بھی کیس بنا دیا۔