ایرانی صدر کی آمد پرلاہور بند،ملازمین دفاتر نہ پہنچ سکے

Apr 23, 2024 | 10:35:AM

(عابد چوہدری،کلیم اختر ،وقاص احمد)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد سے قبل ہی مختلف شاہراہیں بند کردی گئیں ۔بارش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔ملازمین دفاتر نہ پہنچ سکے۔
لاہور شہر کی اہم شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں،بارش کے دوران شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے،مال روڑ،جیل روڑ، کینال روڑ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
لاہور کا مال روڈ کینٹ سے گورنر ہاؤس اور ہال روڈ سے لوئر مال، گریٹر اقبال پارک تک بندہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستے نہ فراہم کئے گئے،ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مینارپاکستان سےجانب داتادربارروڈعام ٹریفک کیلئےبند کیا گیا،دربارکی ملحقہ گلیاں، بلال گنج سمیت دیگرگلیوں میں ٹریفک کادباؤ،آزادی فلائی اوور سے جانب لاڑی اڈاسمیت دیگر اہم شاہراہیں بھی بند کی گئی ہیں۔

شاہدرہ پل سےجانب لاہورہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے،پی ایم جی چوک،کچہری چوک سےجانب داتادربارمکمل بند،بھاٹی چوک،انارکلی اوراس سےملحقہ روڈبھی معمول کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ٹمبرمارکیٹ،لاری اڈا،سرکلرروڈسےجانب بھاٹی چوک بھی ٹریفک بند رہا ۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شاہدرہ جانب سگیاں پل، آؤٹ فال روڈ ٹریفک کیلئے کھلا ہے،لوئر مال اور اس سے ملحقہ روڈز بھی ٹریفک کیلئے بند ہیں،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کااستقبال کیا ۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،ایرانی صدر کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزراء نے استقبال کیا ۔

 ایرانی صدرابراہیم رئیسی ،وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازسےملاقات کریں گے۔ایرانی صدرگورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےبھی ملیں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کیجانب سےایرانی صدرکو ظہرانہ دیا جائیگا۔ڈاکٹرابراہیم رئیسی علامہ اقبال کےمزارپرحاضری بھی دینگے۔

مزیدخبریں