نارووال :شادی میں نوٹوں، کپڑوں اور موبائل کی برسات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یاسر عرفات) نارووال میں دلہے کے بھائیوں اور دوستوں نے شادی کی تقریب میں نوٹوں، کپڑوں اور موبائل کی برسات کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ناروال کے علاقہ محلہ عباس نگر سے الماس انصاری کی بارات بینڈ باجے سے صدیق پورہ پہنچی، جہاں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے دلہن کی چھت پر چڑھ کر موبائل فونز ، سوٹوں اور نوٹوں کی بارش کردی ۔
مہنگائی کے اس دور میں باراتیوں کو نقدی ،موبائل اور سوٹ گفٹ کیے گئے۔ شادی میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے کے سو سو اور پانچ سو روپے کے نوٹ لٹائے۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کی آمد پرلاہور بند،ملازمین دفاتر نہ پہنچ سکے
فضا میں نوٹوں، کپڑوں، موبائلوں سے خواتین، بچوں، نوجوانوں اور مقامی لوگوں نے خوب پیسے لوٹ کر جیبیں بھریں۔ لوٹنے والے بڑے بانس سے ساتھ جالیاں لگا کر موبائل، کپؑڑے اور نقدی لوٹتے رہے۔