پنجاب حکومت کاسستےاپارٹمنٹس کی تعمیرکامنصوبہ، سفارشات حکومت کوپیش

Apr 23, 2024 | 12:31:PM

(علی رامے ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے  کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات حکومت کی پیش کردی گئی۔

ذرائع کے  مطابق  پنجاب حکومت 26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کودےگی ، اس حوالے سے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے اپنی چھت اپناگھرمنصوبے کی ابتدائی سفارشات حکومت کوپیش کردیں۔

جس کے مطابق  ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی,پنجاب حکومت اپارٹمنٹ کی تعمیرپر60فیصدسبسڈی دےگی،جبکہ شہری 40فیصدرقم قسطوں میں اداکرکےاپارٹمنٹ لےسکیں گے.

تجاویزات کے مطابق  لاہورمیں رائیونڈروڈپر 5ہزاراپارٹمنٹ کی تعمیر ہوگی جبکہ پنجاب حکومت کے 1لاکھ گھروں کی تقسیم پرقواعدوضوابط طےکرنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا ایڈیشنل اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کومیرٹ پررکھنےکافیصلہ

ذرائع کے مطابق  سوشل پروٹیکشن اتھارٹی رولز بنائے گی ،سکیم راولپنڈی، ملتان ،فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں شروع کی جائے گی جبکہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مزید فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں