کلفٹن ساحل پر 27 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی

Apr 23, 2024 | 13:05:PM

(24 نیوز) کلفٹن ساحل پر سی ویو دو دریا کے قریب 27 سالہ نوجون  کی مبینہ خودکشی، وجہ کیا بنی حقیقت سامنے نہ آسکی۔

ریسکیو  حکام کے مطابق   ڈوبنے والے شخص نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے،اس کی گاڑی بھی ساحل پر موجود ہے۔ 

27 سالہ طاہر محمود نے خودکشی کرنے سے پہلے ویڈیو کال کے ذریعے اپنی فیملی کو اطلاع دی تھی۔   طاہر محمود  شاہ فیصل کالونی کا رہائشی ہے۔  طاہر محمود  آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے ، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے جس میں ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب  والد محمود نے بتایا  کہ رات گئے بہو  نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے، راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں تم سب خوش رہو۔ 

 ریسکیو ٹیم کی جانب سے  سمندر میں تلاش جاری ہے۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات کو  اندھیرے کی وجہ سے صبح آپریشن شروع کیا گیا۔

   پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

مزیدخبریں