جھوٹا بیانیہ پی ٹی آئی کو لے ڈوبا، ووٹرزنے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات

اڈیالہ جیل والے کے دور میں پاکستان انٹرنیشنل آئسولیشن کا شکار تھا،عطاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس

Apr 23, 2024 | 14:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جھوٹے بیانیہ کی وجہ سے پی ٹی آئی ووٹرزنے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا،ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر نے کل باہمی تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی بات کی ہے،دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں،اڈیالہ جیل والے کے دور میں پاکستان انٹرنیشنل آئسولیشن کا شکار تھا۔

ضرورپڑھیں:پنجاب حکومت کاسستےاپارٹمنٹس کی تعمیرکامنصوبہ، سفارشات حکومت کوپیش

انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس لئے تیزی ہے کہ ملک ترقی کی طرف جارہاہے،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی ہورہی ہے،جان لڑاکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرناماضی کا قصہ بن گئیں۔

وزیراعظم رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: