انجری کے شکارمحمد رضوان کومیڈیکل رپورٹس کا انتظار،نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت مشکوک
ٹیم مینجمنٹ اسکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی، محمد رضوان کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف ہوئی،ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد وسیم) وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال کھلاڑی کی میڈیکل رپورٹس کا منتظر ہے۔
میچ میں بیٹنگ کے دوران رضوان ٹانگ کی تکلیف کے باعث پویلین لوٹ گئے تھے۔ذرائع کے مطابق رضوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف میچز میں شرکت مشکوک ہے۔
مزید پڑھیں: پتوکی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور راہ گیر زخمی
اسکین رپورٹس ملنےپر ہی رضوان کےمستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔ رضوان کو بڑی انجری سے بچانےکے لیے آرام کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، رضوان سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کا آج فیصلہ کرنے کا امکان ہے، رضوان کو ٹانگ میں تکلیف ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اسکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی، محمد رضوان کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف ہوئی۔