(24 نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ لاہور مکمل کر کے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے ۔
اہم غیر ملکی شخصیات کے باعث رنگ روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر ڈائیورشن لگائی گئیں تھیں جنہیں اب کھول دیا گیا ہے ،مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مخصوص روڈ کو بند رکھا گیا تھا، جلد ٹریفک کا بہاؤ نارمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر نے لاہور پہنچ کر مزاراقبالؒ پر حاضری دی،جہاں وہ دعا کے دوران جذباتی ہوگئے،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کااستقبال کیا،پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبالؒ پر گارڈ آف آنر پیش کیا،معزز مہمان کی شاعر مشرق کےمزار پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملاقات بھی کی،ایرانی صدرگورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےبھی ملے،سفارتی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کیجانب سےایرانی صدرکو ظہرانہ دیا گیا۔