(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کر لیا۔
وزیراعظم کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں وزیر خزانہ دورہ امریکہ اور آئی ایم ایف مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا تمام حلقوں میں احتجاج کا اعلان
اجلاس میں وزیراعظم ایرانی صدر کے دورے پاکستان پر کابینہ کو آگاہ کریں گے، علاوہ ازیں اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔