ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو وائٹ واش کر دیا

Apr 23, 2024 | 19:54:PM

(جاوید اقبال) تیسرا ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ہرا دیا، مہمان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرتے ہوئے گرین شرٹس کو وائٹ واش کر دیا۔

تیسرے ایک روز ہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمنز نے جیت کے لئے پاکستان ویمنز کو 279 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب پاکستان ویمنز کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست ہوئی، پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 38، عالیہ ریاض نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، ویسٹ انڈین ٹیم کیجانب سے ہیلی میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلر نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی؟ سنیل نارائن نے فیصلہ سنا دیا

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز 141 رنز بناکر نمایاں رہیں، ہیلی میتھیوز کی سیریز میں یہ دوسری سنچری ہے، ہیلی میتھیوز کی اننگز 19 دلکش چوکوں سے مزین تھی، علاوہ ازیں سٹیفنی ٹیلر 49 اور شمائن کیمبل 38 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں، پاکستان کی طرف سے ناشرہ سندھو نے 3، فاطمہ ثناء نے 2 اور کپتان ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٰخیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز 26 اپریل سے شروع ہو گی۔

مزیدخبریں