پشین: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک ایک گرفتار

Apr 23, 2024 | 23:11:PM

(احمد منصور) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا، گرفتار دہشت گرد افغان شہری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمںی انتخابات بانی پی ٹی آئی نے بڑا بیان داغ دیا

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں