ٹیم مینجمنٹ کی رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش، کپتان اور رضوان کا اختلاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ ایک بارپھر محمد رضوان کابیٹنگ آرڈر تبدیل کرناچاہتی ہے لیکن کپتان بابراعظم اور محمد رضوان خود ایسا کرنے کے لئے راضی نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں تاہم کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں، بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی؟ سنیل نارائن نے فیصلہ سنا دیا
قریبی ذرائع نے بتایاکہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنرہی کھیلناچاہتے ہیں، بطور اوپنر پرفارمنس کے باوجود نئے نمبر کی تجویز پر رضوان کو تشویش ہے، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کی جگہ عثمان خان یا فخر زمان کو نمبر 3 پر کھلانا چاہتی ہے، گزشتہ روز شاہین آفریدی نے رضوان کا اعتماد بڑھانے کے لیے خصوصی تقریب رکھی تھی۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، رضوان سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کا جلد فیصلہ کرنے کا امکان ہے، رضوان کو ٹانگ میں تکلیف ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے، ٹیم مینجمنٹ سکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔