(24نیوز)ملک کے بیشترحصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا،تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاع مری، جہلم، سیالکوٹ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا،تاہم خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یو ٹرن:چین سے جلد معاہدے کیلئے پُر امید،ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ
اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے،شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔