سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی 

Apr 23, 2025 | 10:23:AM

(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، انڈیکس میں 300 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:’’اور کتنا نقصان برداشت کروں‘‘PSLفرنچائز مالک   نے اہم فیصلہ کرلیا

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 430 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں