(سجاد اظہر پیرزادہ) بانی پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کا نام آج بھی تاریخ میں زندہ ہے، نہ صرف تاریخ میں بلکہ گھر گھر بھی بھٹو شہید کی یادوں کی صورت کوئی نہ کوئی کہانی جیتی جاگتی، ہنستی مسکراتی مل جاتی ہے۔
آج 24 ڈیجیٹل آپ کو ذوالفقار علی بھٹو کی ایک ایسی قیمتی نشانی کے متعلق بتانے جارہا ہے جو کتنی نایاب ہے اس کا اندازہ آپ خود ہی اس سٹوری کو دیکھ کر لگاسکیں گے، جو یوٹیوب پر 24 ڈیجیٹل پہ موجود ہے، جس کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے۔
24 ڈیجیٹل یوٹیوب چینل پر لاہور کے رہائشی بزرگ شہری ہمیں انٹرویو دیتے ہوئے بانی پیپلزپارٹی کی وہ نشانی دکھا رہے ہیں جو ذوالفقار علی بھٹو نے خود اپنے ہاتھ سے اِن بزرگ کو اُس وقت دی تھی، جب سابق وزیراعظم لاہور کے دورے پر آئے تھے۔ یہ 47 سال پرانہ قصہ ہے مگر اِس نشانی کو دیکھ کر ایسا بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ قیمتی چیز اتنی پرانی ہوسکتی ہے،اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ بھی آپ اس انٹرویو میں جان سکیں گے۔
جب بزرگ شہری سے 24 ڈیجیٹل نے یہ سوال کیا کہ آپ نے اِس بڑی نشانی کو خرچ کیوں نہیں کیا؟ تو بزرگ شہری کا یہ جواب بھی سننے کے لائق ہے۔ اِس انٹرویو کی مکمل تفصیل آپ یوٹیوب پر 24 ڈیجیٹل پہ دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی قیمتی آرا سے بھی ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں۔