(24نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کلی تیری میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے شہید لیویزاہلکار انسدادپولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھے۔