(24نیوز)پنجاب حکومت نے رواں سال ستمبر میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کی تیاریوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرائط بھی طے کی گئی ہیں، چیئرمین کے عہدے کیلئے کم از کم بی اے، وائس چیئرمین کیلئے ایف اے جبکہ کونسلر کیلئے میٹرک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں سے قبل بڑا حکم جاری
ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلعی کونسلیں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ بیوروکریسی کے اختیارات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔