سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر  جے پی ڈومینی کا علاج کر ڈالا

Apr 23, 2025 | 13:54:PM
سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر  جے پی ڈومینی کا علاج کر ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز)پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے افریقی کرکٹر جے پی ڈومینی کے دانتوں کا علاج کرکے پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظاہرہ کرڈالا۔

 عروج ممتاز پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ بطور کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں پریزینٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

سابق ویمن کرکٹر 2009 ورلڈکپ میں پاکستان کی کپتان رہیں، 2020 میں مینز ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی پاکستانی خاتون کمنٹیٹر بنیں جبکہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :چنائی سپر کنگز کس سپر سٹار کھلاڑی کو ٹیم  کا  حصہ بنانا چاہتی تھی؟حیران کُن انکشافات سامنے آگئے

 سابق کرکٹر عروج ممتاز پیشے کے لحاظ سے کوالیفائیڈ ڈینٹسٹ (دندان ساز) ہیں، انہیں 2024 میں ڈینٹل نیوز پرسنالٹی آف 2024 کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا، جو طبی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

 عروج کی ہمہ جہت شخصیت پر مداحوں اور کرکٹ کھلاڑیوں کی طرف سے تعریفیں کی جا رہی ہیں، سماجی رابطوں کی سائٹ پر بھی انہیں سپر وومن کے خطاب سے پُکارا جارہا ہے۔