جے یو آئی فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی:مولانا فضل الرحمن

Apr 23, 2025 | 18:21:PM
 جے یو آئی فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی:مولانا فضل الرحمن
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے،اس کی حیثیت قابض کی ہے،فلسطین یا عرب کی زمین پر وہ قابض ہے۔

امیر جے یو آئی ف کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا کہ ان کی پوزیشن دفاعی ہے،اگر دفاع ہے تو عام شہریوں پر بمباری ہوتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں :دھاندلی کیس،عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا